• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خاتمے کیلئے محکمہ بلدیات میں تبادلے و تقرریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی ہیں نگران وزیرگوٹھ سہتو جوکھیو تعلقہ سکرنڈ پہنچ گئے اس موقع پر فہد مبین جمانی، فراز مبین جمانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھےگوٹھ سہتو جوکھیو سکرنڈ پہنچنے پر جوکھیو برادری کی جانب سے نگران صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیاوڈیرہ صالح محمد جوکھیو، نبی بخش جوکھیو، غلام نبی جوکھیو، محمد عثمان جوکھیو اور جوکھیو برادری کے افراد نے نگران صوبائی وزیر پر پھول نچھاور کئے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر بلدیات نے سکرنڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کی کوشش ہے کہ ہمیں ورثے میں ملنے والی مہنگائی کو کم سے کم کیا جائےگراس روٹ سے لے کر افسران میں کرپشن موجود ہے اور اس کا خاتمہ ہمارا وژن ہےکرپشن کا وہ پیسہ جو گھوسٹ ملازمین کے نام پر وصول ہوتا ہے اس کا خاتمہ کرکے اس کو یوسی اور ٹاؤن کی سطح پر ترقیاتی کاموں پر لگایا جاسکے محمد مبین جمانی نے مزید کہا کہ ہم نے محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی ہیں اور اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکےآج اپنی وزارت کا حلف لینے کے بعد پہلی بار اندرون سندھ کے دورے پر نکلا ہوں اور آنے والے کچھ دن میں سکھر، لاڑکانہ، خیرپور سمیت دیگر میں اجلاس منعقد کروں گا انہوں نے کہا کہ ہم نے نگران وزارت کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی عہد کیا ہے کہ کسی بھی صورت عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے دریں اثنانگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی پیر کو ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں محکمہ بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ اور بحالیات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کریں گے بعد ازاں نگران وزیر دوپہر 2.30 بجے میڈیا ٹاک کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید