کوئٹہ(پ ر) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی صدر میراحمد بلوچ نے نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اخبار فروشوں کی معاشی بحالی کیلئے اقدامات کرکے انہیں بے روزگارہونے سے بچائیںکیونکہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اخبارفروش نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں جن کے پاس اورکوئی ذریعہ معا ش بھی نہیں ہے انہوںنے بیان میںکہا کہ مہنگائی کے باعث مزدورطبقہ پہلے ہی دووقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے اعلیٰ حکام اخبار فروش کو بے روزگارہونے سے بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔