• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی تیل والی امیر ریاستیں گلوبل ونڈ فال ٹیکس دیں، گورڈن براؤن

لندن (پی اے) سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کا کہنا ہے کہ دنیا کی امیر ترین تیل والی ریاستوں کو کلائیمیٹ چینج سے نمٹنے میں مدد کیلئے غریب ملکوں کو گلوبل ونڈ فال ٹیکس دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ناروے جیسے ملکوں نے گزشتہ سال لاٹری سٹائل بونانزا سے فائدہ اٹھایا کیونکہ آئل پرائسز میں اضافہ ہوا تھا۔ مسٹر برائون نے کہا کہ 25 بلین ڈالر (20.4 بلین پونڈ) کی لیوی غریب ملکوں کیلئے موسمیاتی فنڈ پر معاہدے کے امکانات کو فروغ دے گی۔

یورپ سے سے مزید