مصر میں چلتے ٹرک سے آلو چرانے والا گینگ گرفتار

September 26, 2023

سوشل میڈیا ویڈیو گریب

مصر میں پولیس نے چلتے ٹرکوں سے سبزیاں اور پھل چرانے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس گینگ کی دن دیہاڑے انوکھے طریقے سے واردات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے 6 افراد کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ان کے زیرِ استعمال رکشہ نما گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ گینگ چلتی گاڑیوں سے پھل اور سبزیاں چوری کرتا تھا۔