نگران حکومت صاف شفاف الیکشن کرائے گی، آ صف دمڑ

September 28, 2023

کوئٹہ( پ ر)بین الصوبائی رابطہ وزیر انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے ہوم سیکرٹری صالح محمد ناصر سے ان کے آ فس میں ملاقات کی، اور انہیں سنجاوی اغبرگ روڈ پر چوری ڈکتیوں جرائم پیشہ ا فراد کا قلع قمع کرنے کیلئے لیویز چوکی قائم کرنے کی درخواست سمیت سنجاوی لیویز تحصیل سے پولیس تھانے کو پولیس تھانےمیں شفٹ کرنے سنجاوی لیویز چوکیوں کو گشت کیلئے گاڑیاں وائرلیس سیٹ دیگر سہولیات دینے پر بات چیت کی گئی ۔ سردارزادہ آ صف دمڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہوم سیکرٹری صالح محمد ناصر نے اس سلسلے میں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، نگران بین الصوبائی وزیر نے کہا کہ امن و امان ضروری ہے، اس پر میں نے ڈپٹی کمشنر زیارت ڈی پی او زیارت سے بھی میٹنگ کی ہے، زیارت سنجاوی پولیس لیویز انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرے، نگران بین وزیر سردارزادہ آ صف دمڑنے کہا کہ نگران حکومت عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی ۔