• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت چینل عبور کرنے والوں کو روکنے میں ناکامی کا شکار

مانچسٹر (ہارون مرزا) برطانیہ پر غیر قانونی مہاجرین کے شدید دباؤ اور سخت ترین اقدامات کے باوجودچینل عبور کرنے والوں کو روکنے میں برطانوی حکومت بری طرح ناکامی کا شکار ہے۔ گزشتہ روز چھوٹے بچوں سمیت درجنوں غیر قانونی مہاجرین کو لائف جیکٹس کے ساتھ چینل عبور کر کے برطانیہ میں داخل ہوتے دیکھے گئے بارڈر فورسز نے جہاز کے ذریعے تارکین وطن کو چھوٹی کشتیوں سے بچا کر بندرگاہ تک محفوظ مقام پر منتقل کیا۔غیر قانونی مہاجرین کی برطانیہ آمد کے دوران ایک تازہ ترین واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ایک نوجوان اریٹیرین خاتون چینل کراس کرنے کی کوشش میں کیلیس کے ساحل پر مردہ پائی گئیں، 24 سالہ نوجوان کی لاش ساحل سے ملنے پر حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آنے والے بہت سے لوگ سردیوں کے لباس اور سرخ لائف جیکٹس میں لپٹے ہوئے تھے۔ ہوم آفس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 17ستمبر کے بعد سے کسی بھی کراسنگ کا پتہ نہیں چل سکا۔

یورپ سے سے مزید