• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NHS کی طویل انتظار کی فہرست، کینسر کے مریض پرائیویٹ ہسپتال میں کیموتھراپی کرانے پر مجبور

لندن( نمائندہ جنگ) برطانیہ میں موذی مرض کینسر کے ہزاروں مریض NHS کی طویل انتظار کی فہرست سے بچنے کیلئے اپنی کیموتھراپی پرائیویٹ ہسپتال میں کرانے پر مجبور ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اگر اسکاٹ لینڈ کا ذکر کیا جائے تو ایک سال میں تقریباً 1700سے زائد مریضوں نے اپنی کیموتھراپی کی ٹریٹمنٹ نجی ہسپتالوں سے کرائی ۔اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹس کے لیڈر ایڈ ڈیوی نے پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر این ایچ ایس کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک طرف عوام مہنگائی سے تنگ ہیں تو دوسری جانب این ایچ ایس کی انتظار کی فہرست سے بچنے کیلئے کینسر جیسے موزی مرض کے مریض اپنا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں میں کرانے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کو فوری یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال الیکشن میں اگر ہماری پارٹی طاقت میں آتی ہے تو وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ کینسر کے علاج کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔
یورپ سے سے مزید