• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پاسبان صحابہ برطانیہ کی وضاحت

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ میری آج کی خبر کی سرخی یوم میلاد اور عید میلاد النبیﷺ میں فرق سمجھے بغیر از خود عید میلاد کے الفاظ کا اضافہ کردیاگیا۔ جبکہ وہ میرے بیان میں نہ صرف یہ کہ موجود نہیں تھے بلکہ بیان کے بین السطور اس مخصوص صورت سے اختلاف نمایاں تھا۔ میں اور میری جماعت ’’پاسبان صحابہ‘‘ برطانیہ قائل بھی اسی بات کی ہے کہ عیدیں اسلام میں دو ہی ہیں اور ان کے علاوہ کسی بھی تیسری عید کا تصور صدر اسلام سے نہیں آیا لیکن ان الفاظ کے اضافے سے بیان یہ تاثر دینے لگا کہ گویا ہم بھی عید میلادالنبی ﷺ کے قائل ہیں، حالانکہ ایسا بالکل نہیں۔
یورپ سے سے مزید