• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 میل فی گھنٹہ حد رفتار جیسی حفاظتی اسیکمیں بند ہونی چاہئیں، رشی سوناک

لندن (پی اے) وزیراعظم رشی سوناک نے کہاہے کہ وہ 20میل فی گھنٹے جیسے زون قائم کرکے سڑکوں پر خاموشی طاری کرنے کی حفاظتی اسکیموں کو ڈرائیوروں کے ساتھ جنگ تصور کرتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسے اقدامات زیادہ عرصے ڈرائیوروں پر مسلط نہیں رہنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹریفک والے علاقوں پر بھی نظرثانی کی جائے تاکہ مقامی سپورٹ کے بغیر ایسا نہ کیا جاسکے۔ ادھر محکمہ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیاہے کہ ڈرائیوروں کو پارکنگ فیس کی ادائیگی کیلئے ایک واحد ایپ متعارف کرائی جائے گی تاکہ پارکنگ فیس کی ادائیگی کیلئے مختلف پلیٹ فارم پر نہ دوڑنا پڑے۔ سن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ میں لوکل کمیونٹیز پر مسلط کئے گئے 20میل حد رفتارکم ٹریفک کےمضافاتی علاقے اور اس طرح کے دوسرے قوانین زیادہ دنوں مسلط نہیں رکھے جاسکتے۔ ویلز میں حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 20میل کی حد رفتار ٹریفک حادثات میں لوگوں کو شدید زخمی ہونے سے بچانے کیلئے شروع کی گئی ہے جبکہ ایل ٹی این کا مقصد مختلف رہائشی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کم کرنا ہے۔ لیبر حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے عشرے کے دوران کم و بیش 100افراد کو ہلاکت اور 20ہزار افراد کو زخمی ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاستدان مختصر المعیاد بنیادوں پرفیصلے کرتے ہیں اور محنت کشوں پر اس کے دوررس اثرات کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ہم ٹرانسپورٹ کے حوالے سے لوگوں کی آزادی کو ہمہ وقت مدنظر رکھتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر مارک ہارپر نے کہا ہے کہ اس حوالے سے گائیڈنس کو مستحکم کیا جائے گا تاکہ یکطرفہ طور پرروڈ اسکیمز نافذ نہ کی جاسکیں۔

یورپ سے سے مزید