• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں لوگوں کواپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کا حق ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد (نیوز ایجنسی )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مستونگ میں ہونے والے واقعے پر کہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو حق ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں۔ اپنے بیان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہوئی ہے،ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید