اوسلو (نمائندہ جنگ) آٹھویں پاکستان ٹیک سمٹ اوسلو میں منعقد ہوئی جس میں اوسلو انوویشن ویک 2023میں پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اورٹیکنالوجی ماہرین نے شرکت کی ۔ سمٹ میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے بھی شرکت کی۔ سعدیہ الطاف قاضی نے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کے شعبوں میں پاکستان ناروےکے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ پاکستان ٹیک سمٹ کے دیگر مقررین میں کرسٹن اینڈرسن، ہیڈ آف سپانسر اور پارٹنرشپ ہاؤس آف میتھ آئرلینڈ ایڈسوول نورڈک ،ڈائریکٹریانگوصمد سلیم، سی ای او DigiTrends Vibeke Gwendoline، CEO ہاؤس آف میتھ ناروے،اوسلو سٹی کے نائب میئر عثمان مشتاق ،ایجاد لیبز کے بانی سی ای او عرش اعظم اور دیگر بھی شریک تھے۔ اوسلو انوویشن ویک 2023میں 8ویں پاکستان ٹیک سمٹ نے پاکستان کے ٹیک ایکو سسٹم کے عالمی اثرات اور ٹیک لینڈ سکیپ میں بامعنی تعاون کی صلاحیت کے ثبوت کے طور پر کام کیا، ایجاد لیبز کے بانی سی ای او عرش اعظم نے تقریب سے خطاب کیاجس کاعنوان تھا ’’اسمارٹ سٹیز، کمیونٹیز، اور اکیڈمیا نے مستقبل کے شہروں کی تشکیل میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے مہمان خصوصی عثمان مشتاق نائب میئر اوسلو سٹی نے کہا کہ پاکستان اور ناروے میں ٹیکنالوجی کی تجارت کے وسیع امکانات ہیں اور ہم جنوری میں فیوچر فیسٹ پاکستان میں شرکت کے منتظر ہیں۔عرش اعظم نےکہاکےہم نے 4براعظموں میں آٹھ ایونٹس کا انعقاد کیا ہے اور ناروے میں یہ ہمارا تیسرا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اوسلوشہر کی طرف سے دی گئی بے پناہ حمایت کی تعریف کرتا ہوں، عرش اعظم نے کہا اس بار 150مندوبین نے شرکت کیلئے درخواست دی تھی، تقریب میں 62اہل تکنیکی افراد ویزا پروسیسنگ میں تاخیر کی وجہ سے شرکت سے محروم رہے۔ امید ہے مستقبل میں کاروباری برادری، کاروباری افراد اور تبدیلی لانے والوں کی شرکت کو مزید مؤثر طریقے سے سہولت فراہم کی جا سکے گی ہم سمجھتے ہیں کہ ناروے، پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے ان کی شمولیت بہت ضروری ہے۔پاکستان ٹیک سمٹ نے فکر انگیز بات چیت، بصیرت انگیز پیشکشوں، اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جو پاکستان کے فروغ پزیر ٹیک ایکو سسٹم کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان ٹیک سمٹ اپنے اگلے دو ایڈیشنز کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہے۔ دبئی، متحدہ عرب امارات میں 10اکتوبر 2023کو پاکستان ٹیک سمٹ مشہور ٹیکنالوجی نمائش Gitex کے موقع پر دبئی کے متحرک ٹیک لینڈ اسکیپ میں اپنی شناخت بنائے گی۔ دوسرا ایڈیشن کوپن ہیگن، ڈنمارک میں 10نومبر 2023میں ہوگا۔