• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت یورپ کی مراکش اور لیبیا کے متاثرین کیلئے ڈونیشن تقریب

اوسلو (نمائندہ جنگ) الخدمت یورپ نے مراکش اور لیبیا میں زلزلہ اور سیلاب متاثرین کیلئے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈونرز تقریب کا اہتمام کیا جس میں سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت اوسلو، ناروے کے پاکستانی افراد نے بھی شرکت کی۔ پاکستان ایمبیسی ناروے کے ویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید اور مولانا محبوب الرحمن تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز اسلم حق کی تلاوت پاک سے ہوا یاسین سعید نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ ڈاکٹر حامد فاروق نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔صدر الخدمت یورپ عبدالوہاب مجید نے الخدمت یورپ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ تقریب میں مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے الخدمت کے کام کو سراہتے ہوئے تعاون اور عطیات کے اعلانات کئے۔ چیف کوآرڈینیٹر چوہدری رفاقت علی نے تقریب کے شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔ مولانا محبوب الرحمٰن نے اختتامی کلمات پیش کئے، قاری اسرار احمدکی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔تقریب میں پاک ناروے فورم، فرینڈز آف پاک ناروے، سہارا ویلفیئر ٹرسٹ، انڈر لیو اور مساجد میں مسجد عائشہ، مسجد ہول ملیہ، ساندر نورسترند مورٹنس روڈ مسجد، مسلم سینٹر، فیروسٹ اسلامی کلچرل سینٹر، ساندنیس مسجد، تھرون ہائم مسجد،ستونگر مسجد، یسہائم مسجد، النسکر مسجد، مولانا محبوب الرحمٰن مسجد، ورلڈ اسلامک مشن اور دیگر نے مراکش اور لیبیا میں زلزلہ اور سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دئیے۔
یورپ سے سے مزید