کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں خودکش حملہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والے شہادت کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہوگئے، واقعے کے سفاک ذمہ داروں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ کے المناک سانحے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا بلکہ پوری قوم شدید اضطراب کی کیفیت سے دو چار ہوگئی ہے، جلوس کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوتے تو ایسا دردناک سانحہ نہ ہوتا انہوں نے تمام شہداءکیلئے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔