برمنگھم (پ ر) امام و خطیب جامع مسجد کوئنس کراس ڈڈلی برمنگھم، برطانیہ ڈاکٹر عبدالرب ثاقب کی چوتھی نثری کتاب ’’رسول اکرمﷺکا مسکرانا‘‘ جو340صفحات پر مشتمل ہے اور تیسرا شعری مجموعہ ’’گلستان ثاقب‘‘ جو340 صفحات پر مشتمل ہے،کاحیدرآباد دکن میں اجرا ہوگیا۔ اس طرح ثاقب العمری کی چار نثری کتب1۔ اسلام کے معاشرتی مسائل حصہ اول، 2۔ اسلام کے معاشرتی مسائل حصہ دوئم، 3۔ رسول اکرمﷺکا آنسو بہانا اور 4۔ رسول اکرمﷺکا مسکرانا ہیں جب کہ تین شعری مجموعے 1۔ فیضان ربانی، 2۔ شہاب ثاقب اور 3۔ گلستان ثاقب شامل ہیں۔ آخرالذکر نثری اور شعری مجموعہ کی تقریب رونمائی کے موقع پر حیدرآباد دکن کی معروف علمی دینی اور کاروباری شخصیت مولانا حافظ وزیر علی القاسمی حفظہ اللہ، سرپرست اقامتی دارالعلوم عربیہ سیوانگر کے بڑے فرزند اکرم علی نے والد محترم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرب ثاقب کی خدمت میں کیسہ زر پیش کیا۔