• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمو کریٹس میری وائٹ ہاؤس میں واپسی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (جنگ نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا امریکی شہری فراڈ کیس کیخلاف میرے ساتھ کھڑے ہوں گے، ڈیمو کریٹس میری وائٹ ہاؤس میں واپسی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کیخلاف نیویارک کی اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹ رہنما لیٹیا جیمز نے فراڈ کا مقدمہ کروا رکھا ہے، کیس میں سابق صدر پر جھوٹے کاغذات سے دولت میں اضافہ کرنے کا الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ آج اس کیس میں عدالت پیش ہوئے۔نیو یارک کی عدالت میں فراڈ کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جھوٹا الزام عائد ہے، ایسے جج کو بار سے نکال دینا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید