• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو: ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارکن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی

شکاگو(این این آئی)یورپ اور کینیڈا کے بعد ہندو انتہاپسندی نے امریکہ میں بھی اپنے پر پھیلا دیے ہیں جہاں ہندوتوا سے متاثرہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک کارکن نے شکاگو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شکاگو کے مضافاتی علاقے میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریہ سے متاثرہ ایک 16 سالہ ہائی سکول کے طالب علم نے قرآن پاک کے ایک نسخے کو نذر آتش کیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالب علم کے خاندان کے آر ایس ایس کی مقامی شاخ ʼʼشاکاʼʼسے روابط ہیں۔
یورپ سے سے مزید