• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد فرزند، چوہدری شمعون کو کامران عطا اور عثمان عطا کا عشائیہ

مانچسٹر ( ہارون مرزا) مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت کامران عطا اور عثمان عطا نے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کی معروف شخصیت سابق چیئرمین فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن لکی ایرانی سرکس کے مالک میاں امجد فرزند ، یورپ کے معروف پروموٹر چوہدری شمعون کے اعزاز میں نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کی معروف شخصیت سابق چیئرمین فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن لکی ایرانی سرکس کے مالک میاں امجد فرزند ، یورپ کے معروف پروموٹر چوہدری شمعون کے اعزاز میں مانچسٹر آمد پر عشائیہ دیا ۔تقریب میں مانچسٹر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ میاں امجد فرزند اور چوہدری شمعون کو کامران عطا اور عثمان عطا نے اپنے دوستوں کے ہمراہ خوش آمدید کہا، شرکاکو پاکستانی کھانے، دیسی اور ولایتی انداز میں پیش کی گئی سویٹس سے لطف اندوز ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں امجد فرزند، چوہدری شمعون، کامران عطا ، بلال بابر، رانا عبدالستار، سولیسٹر محمد سرفراز، ڈاکٹر لیاقت ملک نے پاکستان میں انٹرٹیمنٹ کی دنیا میں لکی ایرانی سرکس اور فلم انڈسٹری میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ میاں امجد فرزند نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور برطانیہ و پاکستان کے درمیان تجارت و رابطوں کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زوردیا ۔نیٹ ساونڈ تقریب کے میزبان کامران عطا، میاں امجد فرزند، چوہدری شمعون، طاہر چوہدری، کونسلر بلال بابر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے ہر شعبے میں کامیابی کی شاندار مثالیں قائم کی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں اس بات کا اندازہ پاکستان سے آنے والے مہمانوں کی شاندار خاطر تواضع سے لگایا جاسکتا ہے۔ تقریب میں مختلف سماجی، سیاسی، کاروباری شخصیات چوہدری مسرت، ڈاکٹر اجمل ، میاں جمیل، منشا شاہین، چوہدری خالد ، حمزہ باسط بٹ ، حاجی ندیم، سید خالد شاہ ، چوہدری ذوالفقار، چوہدری اخلاق ، ڈاکٹر ناصر باجوہ، شعیب تاج کیانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید