کیا آپ نے کبھی پاپے تیار ہوتے ہوئے دیکھے ہیں؟

November 22, 2023

بھارت میں گھر میں موجود کارخانے میں پاپے بنانے کے طریقے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے حفظان صحت سے متعلق سوالات اٹھادیے۔

ویڈیو میں اس کارخانے میں پاپے بنانے کے مکمل عمل کو دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہاں پر صفائی ستھرائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔

بھارت میں ایک ریلوے بیوروکریٹ کی جانب سے یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی۔

اس پریشان کن ویڈیو کو دیکھنے والوں نے حفظان صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میدہ گوندنے اور پاپے بنانے کے عمل کے دوران نہ تو کسی باورجی نے دستانے پہنے، نہ ماسک لگایا جبکہ ایک باورچی تو اس دوران مسلسل سگریٹ بھی سلگاتا رہا۔