عالمی پنجابی کانفرنس شروع

November 29, 2023

لاہور (خبرنگار،خصوصی رپورٹر) چھٹی 3روزہ عالمی پنجابی کانفرنس شروع ہوگئی ۔ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، انڈیا اور ناروے سے بہت بڑی تعداد میں پنجاب زبان و ثقافت سے تعلق رکھنے والے کھوج کار شرکت کررہے ہیں،لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی شعبہ پنجابی میزبانی کررہاہے۔ ماہرین پنجابی کھوج کار پنجابی فن و ثقافت سے متعلق اپنے مقالہ جات پیش کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ، اوقاف و مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نےبطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہاکہ جو خلوص اور پیار پنجابی زبان سے ملتا ہے اسکو محسوس کیا جا سکتا ہے۔