تیز چلنے کی عادت آپ کو ذیابیطس ٹائپ ٹو سے محفوظ رکھ سکتی ہے، تحقیق

November 29, 2023

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے لاحق ہونے کے خطرے سے محفوظ رہنے کےلیے تیز رفتاری سے چلنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

اس حوالے سے تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ3 اعشاریہ7 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے سے ذیابیطس کی مذکورہ بالا قسم کے لاحق ہونے کے خطرے کو ایک تہائی سے زیادہ کم کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق سے منسلک ماہرین نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے کہ ہر ایک اپنی روز مرہ کی زندگی میں کرسکتا ہے۔

یہ تحقیق ایک بین الاقوامی محققین کی ٹیم بشمول امپیرئیل کالج لندن نے کی۔ محققین یہ جاننا چاہتے تھے کہ ذیابیطس سے محفوظ رہنے کے لیے چلنے کی بہترین یا مطلوبہ رفتار کیا ہونا چاہیے۔

جس کے بعد انہوں نے1999 سے 2022 کے درمیان 3 سے 11 برس تک کی جانے والی 10 تحقیق کا جائزہ لیا۔ اس تحقیق میں برطانیہ، جاپان اور امریکا بھر سے 5 لاکھ 8 ہزار 121 بالغ افراد نے حصہ لیا۔

ماہرین کے مطابق اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ (3 اعشاریہ 7 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے تیز قدمی سے چلنے سے زیابیطس کے خطرات کو 39 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔