کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے تک کی کمی ، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار رہی،یورو کی قیمت خرید میں20 پیسے کا اضافہ، قیمت فروخت میں کمی، پاؤنڈ کی قیمت 1.50روپے بڑھ گئی۔ بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 285.50روپے سے کم ہو کر 285.00 روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 285.65 روپے سے کم ہو کر 285.50روپے پر آگئی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 284.00 روپے اور قیمت فروخت 287.00روپے پر برقرار رہی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 20 پیسے کے اضافے سے 311.80روپے سے بڑھ کر 312.00روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 315.20روپے سے کم ہو کر 315.00روپے ہو گئی جبکہ 1.50روپے کے اضافے سےبرطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 359.50روپے سے بڑھ کر 361روپے اور قیمت فروخت 363.50روپے سے بڑھ کر 365.00 روپے ہو گئی ہے، دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 13پیسے کی کمی سے 285.39 روپے رہا۔