مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔
قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔
لاہور پولیس کی جانب سے ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جارہے ہیں۔
پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیا۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننےکے لیے پیپلز پارٹی کے پاس آئے تو کچھ باتیں طے ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن کی صورتحال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں 14 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے رکن شاہدہ رؤف نے کہا ہے کہ حکومت آج اغوا ہونے والے 18 مزدوروں کی بازیابی کےلیے اقدام کرے۔
وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کافی مواد موجود تھا، سہیل آفریدی کی پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔
پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
گندم کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز ہے۔ گذشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔