سرکاری یونیورسٹیز میں ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

December 01, 2023

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سرکاری یونیورسٹیز کے ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافے کی ادائیگی کیلئے انجینئرنگ چوک یونیورسٹی کیمپس پشاور میں جاری قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ملازمین نے عندیہ دیا ہے کہ تنخواہوں و پنشن میں اعلان کردہ اضافے کی ادائیگی تک احتجاجی دھرنا جاری رہیگا دھرنا میں بڑی تعداد میں زرعی یونیورسٹی پشاور،پشاور یونیورسٹی اور انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کے نان ٹیچنگ سٹاف شریک ہے اس موقع پر آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے نمائندوں نے دھرنا سے خطاب میں کہا کہ بیشتر جامعات کے ملازمین کو اعلان کردہ اضافے کی ادائیگی مل چکی ہے تاہم زرعی یونیورسٹی پشاور،انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور پشاور یونیورسٹی کے ملازمین تا حال اس سے محروم ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے