ایم کیو ایم آج چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن سندھ کی جانبداری سے آگاہ کریگی

December 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیر کو چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے ساتھ ملاقات کے مسودے کو حتمی شکل دےدی گئی، جس میں کراچی کیحلقہ بندی پر اعتراضات اور خامیاں پیشِ کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمشنر سندھ کی جانب داری سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی کے لیے این اے کمیٹیز تشکیل دی گئیں ، جو انتخابات کے لیے تنظیمی انتظامات کریں گی، جب کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی، انتخابی مہم اور امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ان کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیاگیا۔