کمپریسروگیس سکشن پمپ فروخت اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی‘ کمشنر کوئٹہ

December 06, 2023

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق الیکٹرک گیس کمپریسر/گیس سکشن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کمپریسرز/گیس سکشن پمپس پہلے ہی ممنوع اور غیر قانونی ہیں لیکن کوئٹہ شہر اور گردونواح میں لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جارہی ہےاور ترجیحی بنیادوں پر شہر اور مضافات میں گیس سکشن پمپس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جائے گا۔