ایف آئی اے ملازمین کو عدالت واعلیٰ حکام کے روبرو پیشی کے حوالے سے سخت ہدایات

December 08, 2023

کراچی(اسد ابن حسن) ایف آئی اے کی اعلی انتظامیہ نے ججوں کی برہمی کے سخت نوٹسز کے حوالے سے ایف آئی اے افسران کو عدالت میں پیش ہوتے وقت سخت ہدایات پر عمل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہی فیصلہ اعلی افسران کے سامنے پیش ہونے پر بھی لاگو ہوگا. مذکورہ فیصلہ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تفتیشی افسران جب عدالت میں پیش ہوں تو ان کو کیس کے متعلق تمام معلومات ہوں اور وہ "باوردی درست" پیش ہوں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق اپریشنل افسران یعنی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز جو کسی کیس کے حوالے سے تفتیشی انسپکٹر یا سب انسپکٹر کی معاونت کر رہے ہوں ان پر بھی ہوگا۔