ناپاکی کی حالت میں کپڑے دھونا

February 16, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:کیا ناپاک حالت میں کپڑے دھو سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: ناپاکی کی حالت میں کپڑے دھو کر پاک کرنا جائز ہے، حالتِ جنابت میں ناپاکی حکمی ہوتی ہے، لہٰذا اگر ہاتھ اور پہنے ہوئے کپڑوں پر ظاہری نجاست نہ ہو، یا ہو تو سہی لیکن دھلنے والے کپڑوں کے ساتھ دھل کر پاک ہوجائیں اور نجاست کا اثر بالکل زائل ہوجائے تو کپڑے پاک ہوجائیں گے، تاہم بہتر یہ ہے کہ جلد از جلد پاکی حاصل کی جائے۔

صحیح بخاری میں ہے: حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مجھ سے ملے اس حال میں کہ میں جنبی تھا، آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا، میں آپ ﷺ کے ساتھ چلا، یہاں تک کہ آپ ﷺ تشریف فرما ہوئے، میں چپکے سے وہاں سے نکلا اور اپنی رہائش پر آکر غسل کیا، پھر میں آیا تو آپ ﷺ تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: اے ابوہریرہؓ کہاں تھے؟ میں نے وجہ بتادی، آپ ﷺ نے فرمایا: "سبحان الله"! مؤمن کا (ظاہری) جسم ناپاک نہیں ہوتا۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk