بلاول کا لاڑکانہ کی سیٹ رکھنے، شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

February 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے این اے 196قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑ دیں گے جبکہ وہ این اے 194لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے،واضح رہے کہ بلاول بھٹو 8 فروری کو ہونے والی عام انتخابات میں دو نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔