کراچی کے اسٹریٹ کرائم میں 4.19 فیصد کمی آئی، نگراں وزیراعلیٰ

February 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سبکدوش ہونے والے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ ان کے دور میں شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 4.19 فیصد کمی آئی، نگران حکومت کے دوران اغوا برائے تاوان کی وارداتیں آدھی رہ گئیں،کچے کے علاقے میں آپریشن ہر ماہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی تعداد 21 سے کم کرکے 10؍ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے اگست 2023کے وسط میں عہدہ سنبھالا اور اپنے 6ماہ سے زائد عرصے کے دوران انہوں نے سخت محنت کی اور کچھ نمایاں بہتری لائی۔جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ15مددگار کو ری-ویمپنگ کرنا، سندھ سیف سٹی پراجیکٹ کو اس بات کو یقینی بنانے کے بعد شروع کرنا کہ اس کی لاگت کو معقول حد تک درست کیا گیا ہے، اور تحقیقات کو متاثر کرنے والے مسائل کو حل کرنے نے اس بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔