بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے چھٹی کا دن کیسے گزارا؟

February 26, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے اتوار کی چھٹی اپنے بھانجوں کے سنگ گزاری۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہید بی بی کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے دونوں بیٹوں میر حاکم اور میر سجاول کے بیٹوں کے اکاؤنٹ سے تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں سیاسی رہنماؤں کا سیاسی سرگرمیوں سے ہٹ کر مختلف انداز دیکھا جاسکتا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے بڑے بیٹے میر حاکم کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر میں ننھا شہزادہ اپنے ماموں کے ہمراہ ان کی آگوش میں نظر آرہا ہے۔

اس کے علاوہ ننھے شہزادے میر سجاول کے اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تصویر میں دونوں بھائی اپنی خالہ آصفہ بھٹو کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آصفہ بھٹو جو حالیہ انتخابات میں اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لے کر عملی سیاست کی ابتداء پہلے ہی کر چکی ہیں اب شہداد کوٹ کے حلقے این اے 196 سے ضمنی انتخاب میں حصّہ لے کر جلد ہی باقاعدہ پارلیمانی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

یاد رہے کہ حالیہ انتخابات میں بلاول بھٹو نے مذکورہ نشست سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کے لیے خالی کریں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی نشست پر انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔