بھارت: مال گاڑی بغیر ڈرائیور بھاگ نکلی، مقبوضہ کشمیر سے پنجاب پہنچ گئی

February 27, 2024

بھارت میں مال گاڑی بغیر ڈرائیور کے بھاگ نکلی اور 70 کلو میٹردور تک 5 اسٹیشن کراس کر گئی اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی ریاست پنجاب پہنچ گئی

تریپن بوگیوں والی مال گاڑی کو ٹریک پر لکڑیوں کے بلاکس رکھ کر روکا گیا۔

واقعہ کیسے پیش آیا اور اسکا کون ذمہ دار ہے؟ حکام کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹرین مقبوضہ کشمیر کے کاتھوا ریلوے اسٹیشن پر ڈرائیور کی تبدیلی کے لیے روکی گئی تھی۔

شمالی ریلوے کے ایک ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ کہا گیا ہے کہ ٹرین جموں جالندھر سیکشن کے ایک سلوپ گراڈینٹ ٹریک پر نیچائی کی جانب چل پڑی اور پھر پنجاب پہنچ گئی۔