زمرد خان کی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن کیلئے کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی

March 01, 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان نے الائیڈ ہیلتھ پروفشنلز کو انکی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا آغاز کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ اس موقع پر سیمینار میں ایم ایل ٹی اے کے مرکزی صدر محمد علی ملک نے مطالبہ کیا کہ کوالیفایڈ میڈیکل ٹیکنالوجسٹس کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر ابرار رفیق احمد، ابوبکر عمران، ڈاکٹر نور الامین، ڈاکٹر محمد عارف، محمد ارشد، طارق چوہدری، محمد نواز لالی، محمد جمیل اور ضیاء احمد قریشی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔