سرفراز بگٹی بلوچستان کے مسائل حل کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں،کرن بلوچ

March 02, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےپارٹی کے مرکزی رہنماءمیر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ وہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت سیاسی رہنما ہیں اور بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کا انتخاب یقینا ً صوبے کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےانہیں وزیر اعلیٰ نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےعوام نے جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی انکی امیدوں اور توقعات پر پوری اترے گی اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی مقبول ترین عوامی جماعت بن چکی ہےاورعوام کو غربت مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلائیگی۔