ملت اسلامیہ کو متحد ہوکر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، علامہ صادق عباس

April 09, 2024

کراچی(پ ر)م خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم ہر درد مند دل رکھنے والے کو انتہائی رنج و غم میں مبتلا کر رہے ہیں ،آج فلسطین میں مرد ،عورتیں ،بزرگ،بچے اسرائیل کے مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں ،ایسے میں ملت اسلامیہ کو متحد ہوکر ظلم کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کرنا ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس عزا سے خطاب کرتےہوئے کیا ،اس موقع پرشہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔