کراچی ( جنگ نیوز ) مرکزی اخبار فروشاں کراچی نے اخباری صنعت میں موجودہ حالات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس محمد اقبال نون کی زیر صدارت 8 اپریل کو شام 4 بجے اخبار مارکیٹ میں طلب کیا ہے ،اجلاس میں اسٹالوں کی توڑ پھوڑ ،موجودہ حالات پر غور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، تمام اراکین مجلس عاملہ اپنے اپنے ڈپو کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاوبز کے ساتھ شرکت یقینی بنائیں۔