کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینیئر سول جج غربی نے اورنگی ٹاؤن ملت کالونی میں 2022 میں گیس لائن میں دھماکے سے شہریوں کی ہلاکت سے متعلق ایس ایس جی سی کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ہرجانے دعویٰ کا فیصلہ سنادیا اور ایس ایس جی سی کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا،سوئی سدرن گیس کمپنی مدعیہ کو ایک ماہ میں ہرجانے کی رقم ادا کریں۔