کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کھارادر کے علاقے کپڑا مارکیٹ کے قریب قدیمی بلڈنگ کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا ، عمارت رہائشی ہے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ،بدھ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے انجنیئر بلڈنگ کا معائنہ کر کے فیصلہ کریں گے کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں ۔