کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ے کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان محبت کا قدیم رشتہ ہے، تہران کی سڑکوں پر پاکستان کے لئے نعرے اور پاکستان کی سڑکوں پر ایران کے لئے محبت کا اظہار ان رشتوں کو اور مضبوط کر رہے ہیں پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے لئے دواؤں اور دیگر سامان کی روانگی خیر سگالی کا بہترین پیغام ہے۔