بجلی چوری میں ملوث 5 افراد کے خلاف مقدمہ

April 10, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ڈائریکٹ لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری میں ملوث 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ٹین اور ایف الیون میں واقع دکانوں اور ہوٹلوں میں 3کارروائیاں کی گئیں۔ چکوال صدر میں واقع 2 گھروں میں میٹر ٹمپرنگ سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔چھاپوں میں آئیسکو حکام نے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔