سیلاب سے تباہ کاری کا سبب صوبائی محکموں کی نا اہلی ہے،چشتی

April 15, 2024

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹر اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ جمعہ کے روزسے شروع بارشوں نے حمید آبادیوسی منزکی واس پاس کی بڑی تعدادمیں میں گھروں کومنہدم کردیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ھوئے کہاکہ جمعہ کے عصرسے شروع حالیہ بارشوں کے سلسلے میں سیلاب کی تباکاریاں عروج پر ہیں کلی حمیدآباد یوسی منزکی اور اطراف جون 2022کے شدید سیلابوں کے بعداب بھی اس طرز سے مکانات مکمل طور پر تباہ بچے بوڑھے عورتیں گھر سے دربدر ھو گئے۔ گھروں کی دیواریں اور کمرے گرچکے ہیں گلیوں میں آج بھی پانی بھرا ہو ا ہے۔ اس سیلاب کی تباہ کاریوں کا سبب ایریگیشین اور بی اینڈآر ڈیپارٹمنٹ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ اور سیاسی نمائندوں کا عوام کیساتھ معاندانہ رویہ ھے ۔کیونکہ شیخالیزئی کمالزئی کے درمیان پانی کو 3 راستوں پر تقسیم کرنے کے بجائے حلقہ 48 کے ایم پی اے کے مداخلت پر حفاظتی پشتے ٹوٹنے کے بعد عدم تعمیرکیوجہ سے پورے علاقے کوپانی میں ڈبو دیا گیا ہے۔ اور پانی کا بہاؤ ڈب کراس پل کی طرف موڑدیا گیاھے اور وہاں موجودحفاظتی پشتی (پٹلی) جوکہ اس بہاو کو برداشت نہ کرسکی اور پانی کارخ ایک بار پھر ڈب کراس کی طرف ھوگیا ۔دوسری وجہ ڈب کراس پر غیر قانونی پل اور اسکے ساتھ تجاوزات ہیں۔ جس کی وجہ سے برساتی نالی تنگ ھو گئی اورپانی اس پل پر پہنچتے ہی تنگ پل کی وجہ سے آس پاس کی آبادیوں و موجود باغوں کی طرف سے ہوتا ھوا کلی حمیدآباد کی آبادی کی طرف بڑھ کر پورے گاوں یونین کونسل منزکی پشین کی تباھی کاسبب بن جاتا ہے۔ عوام کاایک ھی مطالبہ ھے کہ ڈب کراس پر موجود پل کوختم کیاجائے سو سال پہلے انگریزوں کے بنائے گئے کازبہ سسٹم کوبحال کیا جائے ۔