آننت امبانی کی منگیتر، رادھیکا مرچنٹ کے ’برائیڈل شاور‘ سے تصویریں وائرل

April 15, 2024

---فائل فوٹو

ایشیا کی امیر ترین شخصیت، مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگیتر، رادھیکا مرچنٹ سے شادی رواں سال 12 جولائی کو طے پائی ہے۔

اس جوڑی کی شادی سے قبل کی تقریبات کا جشن بھارت کے علاقے جام نگر میں فروی کے آغاز میں منایا گیا تھا جس میں دنیا بھر کی مشہور اور امیر ترین شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

آننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل کی 3 روزہ تقریبات پر 100ملین امریکی ڈالر سے بھی زائد لاگت آئی تھی۔

اب دو سے ڈھائی ماہ بعد اس جوڑی کی شادی کا جشن منایا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی نئی انسٹاگرام اسٹوریز کے مطابق آننت امبانی کی منگیتر، رادھیکا مرچنٹ کی جانب سے شادی کی تقریبات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

جھانوی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر رادھیکا مرچنٹ کے ’برائیڈل شاور‘ (شادی سے قبل لڑکی کی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ آخری پارٹی) کے دوران بنائی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اسکرین شاٹ

جھانوی کپور نے ناصرف اس تقریب میں شرکت کی ہے بلکہ وہ ’برائیڈل اسکواڈ‘ کا حصہ بھی ہیں، یعنی، دلہن کی قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔

جھانوی کپور کی اسٹوریز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رادھیکا سمیت اُن کی سب دوستوں نے ہلکے گلابی رنگ کے لباس اور سر پر تاج سجائے ہوئے ہیں۔

اسکرین شاٹ

جھانوی کپور کی ان اسٹوریز سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا آئندہ 12جولائی کو ہونے والی اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ابھی سے کر دیا گیا ہے۔

اس پرتعیش شادی کا جشن دیگر تقریبات کی شکل میں گاہے بگاہے جاری رہے گا۔