آئی پی ایل: ہائی اسکورنگ میچ میں حیدرآباد کامیاب، ٹریوس ہیڈ کی سنچری

April 16, 2024

بنگلور (جنگ نیوز)آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدر آباد نے ریکارڈ 287 رنز بناڈالے، اس کے تین وکٹ گرے۔ پیر کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آسٹریلین ورلڈکپ فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ 102 رنز کی اننگز کھیلی، ہینرک کلاسن67،ابھیشیک شرما 34 ، ایڈن مارکرم 32 اور عبدالصمد نے 37دھواں دھار رنز اسکور کیے۔ جواب میں ہوم سائیڈ آر سی بی نے بھی خوب مقابلہ کیا لیکن سات وکٹ پر 262رنز بناکر میچ 25 رنز سے ہارگئی۔ دنیش کارتک نے انتہائی جارحانہ 83،ویرات کوہلی نے 42 ،فاف ڈوپلوسی نے 62 اور انجو راوت نے 25رنز بنائے۔