اولمپکس سے قبل ٹاپ ایتھلیٹس کیلئے مصنوعی ذہانت سے جوتے تیار

April 16, 2024

پیرس (جنگ نیوز) اسپورٹس مصنوعات اور سامان اور ملبوسات بنانے والی معروف کمپنی نے رواں موسم گرما میں پیرس اولمپکس 2024 سے قبل مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کیلیان ایم باپے جیسے ٹاپ ایتھلیٹس کے لیے ڈیزائن کیے گئے 13 ہائپر فیوچر ایتھلیٹک جوتوں کی رونمائی کی ہے۔گذشتہ دونوں پیرس میں تقریب میں اسپرنٹر شا کیری رچرڈسن، میراتھن ایتھلیٹ ایلیوڈ کپچوگے اور این بی اے سٹار وکٹر ویمبانیاما جیسی شخصیات کیلئے نمونے کے جوتے پیش کیے گئے۔ البتہ یہ جوتے عام فروخت کیلئے پیش نہیں کئے جائینگے۔ جوتے برانڈ کے ٹاپ ایتھلیٹس کا انٹرویو کر کے ڈیزائن کیے گئے تھے۔ جوتوں کے ان ماڈلز کو ’اے آئی آر ‘ کلیکشن کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔