فاسٹ بولر احسان اللّٰہ علاج کیلئے مانچسٹر پہنچ گئے

April 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ خان کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے لندن سے مانچسٹرپہنچ گئے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹاور برج پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔احسان اللہ کا علاج پی سی بی کرائے گا۔ قبل ازیں ان کی فرنچائز نے ان کے لئے ڈاکٹر سے وقت لیا تھا۔پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر مانچسٹر پہنچ گئے ہیں، آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس انکا معائنہ کریں گے۔