سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر ڈیرک انڈر ووڈ چل بسے

April 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر ڈیرک انڈر ووڈ78سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔انہوں نے86ٹیسٹ میں297وکٹ حاصل کئے۔ان کا کیئریئر1966سے1982 تک محیط تھا۔انڈر ووڈ نے 1966 سے 1982 کے درمیان 86 ٹیسٹ میچوں میں 297 وکٹیں حاصل کیں، اپنا پورا فرسٹ کلاس کیریئر کینٹ میں کھیلا، جس کے لیے انہوں نے 17 سال کی عمر میں اپنی پہلی ٹیم میں ڈیبیو کیا، اور تین دہائیوں میں 900 سے زیادہ میچز کھیلے۔وہ بارش سے متاثرہ وکٹوں پر سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہو تے تھے، انہیں ڈیڈلی انڈر ووڈ بھی کہاجاتا تھا۔