ویمنز ورلڈکپ پر نظر، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ون ڈے آج

April 18, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم جمعرات سے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہونے والی ہے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کاحصہ ہے ۔یہ سیریز جیو سپر پر براہ راست نشر کی جائے گی۔شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے ۔پاکستانی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے سیریز کی اہمیت کا اندازہ ہے ۔ ہم بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمارا مقصد سخت حریف کے خلاف اچھی پرفارمنس دینا ہے۔