آسٹریلوی خاتون امپائر کراچی پہنچ گئیں

April 18, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیر پولوساک کراچی پہنچ گئیں ۔ وہ وائٹ بال کے تمام آٹھ میچوں میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی ۔ون ڈے سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔ کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔