ڈرائیونگ سکولز کا دائرہ کار بڑھانے کافیصلہ

April 18, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میںڈرائیونگ سکولز کے دائرہ کار کومزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ سکول کی تعداد کو بڑھا کر 116 کر دیا گیا ہے جبکہ2023کے آغاز میں ڈرائیونگ سکولوںکی تعداد صرف 26 تھی ،ایک سال کے دورانیے میں پنجاب بھر میں 90 ڈرائیونگ سکولزبنائے گئے ہیں۔