نواز شریف کے سمدھی و ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ انتقال کر گئے

April 19, 2024

اتفاق اسپتال—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر آصف بیگ بیگم کلثوم نواز کی چھوٹی بہن کے شوہر اور حسن نواز کے سسر تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آصف بیگ برین ہمیرج کے باعث تقریباً ڈیڑھ ماہ سے اتفاق اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر آصف بیگ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ 28 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔