ٹوری ایم پی مارک مینزیز کو مہم کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر معطل کر دیا گیا

April 20, 2024

لندن ( پی اے) ٹوری ایم پی مارک مینزیز مہم کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر معطل کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو ایم پی کو پارٹی نے انتخابی مہم کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات کے بعد معطل کر دیا ہے۔ ٹائمز کی خبروں کے مطابق، مارک مینزیز نے مبینہ طور پر اپنے سابق مہم کے مینیجر سے برے لوگوں کو ادائیگی کے لیے رقم مانگی تھی جنہوں نے ان کے بقول انہیں راتوں رات ایک فلیٹ میں حراست میں رکھا تھا۔تحقیقات کے دوران وہ پارٹی وہپ کا عہدہ کھو چکے ہیں۔مسٹر مینزیز، جو لنکا شائر میں فیلڈ حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، انہوں نے ٹائمز کو بتایا کہ وہ ان الزامات سے سخت اختلاف کرتے ہیں۔اخبار کے مطابق، مسٹر مینزیز نے گزشتہ دسمبر کی سہ پہر 03:15پر اپنے سابق انتخابی مہم کے مینیجر، جو اب پارٹی کے رضاکار ہیں، کو فون کیا کہ وہ ایک فلیٹ میں بند ہیں اور انہیں زندگی اور موت کے معاملے میں 5000پونڈز کی ضرورت ہے۔اخبار نے بتایا کہ یہ رقم مبینہ طور پر اس صبح بعد میں ادا کی گئی تھی، اس وقت تک یہ مسٹر مینزیز کے آفس مینیجر کی ذاتی بچت سے بڑھ کر 6500پونڈزہو چکی تھی، جسے مہم کے عطیات سے ادا کیا گیا تھا۔ مسٹر مینزیز کے قریبی ذرائع نے ٹائمز کو بتایا کہ اس نے رقم ادا کی کیونکہ وہ خوفزدہ تھا کہ اگر اس نے انکار کردیا تو کیا ہوگا ۔ایک ذریعہ نے اخبار کو بتایا کہ مسٹر مینزیز نے فنڈز واپس کرنے کی پیشکش کی لیکن دعویٰ کیا کہ مقامی ٹوریز جنہوں نے اس اکاؤنٹ کو کنٹرول کیا جس سے رقم آئی تھی، کہا کہ انہیں اس کی ضرورت نہیں تھی۔ ٹائمز نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ مسٹر مینزیز نے چار سال قبل اپنے سابق مہم مینیجر کو فون کیا تھا کہ انہیں طبی بلوں کو پورا کرنے کے لیے مہم کے فنڈز سے 3000 پونڈز دیں اور بعد میں رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا۔اخبار نے رپورٹ کیا کہ مسٹر مینزیز کے قریبی ذرائع نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ایم پی کا مشورہ تھا کہ وہ اپنے میڈیکل بلوں کی ادائیگی کے لیے مہم کے فنڈز استعمال کریں۔اخبار کے مطابق سمجھا جاتا ہے کہ ایم پی کو بعد میں مزید 4000پونڈزاور پھر گزشتہ سال نومبر میں مزید 7000 پونڈزملے۔ ٹائمز کے مطابق، طبی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مبینہ طور پر مسٹر مینزیز کو منتقل کئے گئے کل 14000پونڈزواپس نہیں کئے گئے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کو جنوری میں ان الزامات سے آگاہ کیا گیا تھا ۔بی بی سی نیوز نے تبصرہ کے لیے مسٹر مینزیز سے رابطہ کیا ہے مگر انھوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ٹائمز کو ایک بیان میں، مسٹر مینزیز نے کہا لگائے گئے الزامات پر سختی سے اختلاف کرتا ہوں۔ میں نے اعلانات کے تمام اصولوں کی مکمل تعمیل کی ہے۔چونکہ تحقیقات جاری ہیں میں مزید تبصرہ نہیں کروں گا۔کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ کنزرویٹو پارٹی ایک رکن پارلیمنٹ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔یہ عمل بجا طور پر خفیہ ہے۔ مسٹر ہارٹ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ چیف وہپ کے ساتھ کال کے بعد، مارک مینزیز نے تحقیقات کے نتائج تک کنزرویٹو وہپ کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وہپ کا عہدہ کھونے کا مطلب ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ کو مؤثر طریقے سے ان کی پارلیمانی پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے اور جب تک وہپ کا عہدہ بحال نہیں ہوتا اسے آزاد رکن کے طور پر بیٹھنا چاہیے۔